ماہر امراض عصاب ڈاکٹر عدنان رفیق دورہ ڈیرہ کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے

اتوار 20 اکتوبر 2019 17:05

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ماہر امراض عصاب ڈاکٹر عدنان رفیق ڈیرہ دورے کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے۔مرحوم کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے اسلام آباد روانہ کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مرحوم ڈاکٹر عدنان رفیق جن کا تعلق اسلام آباد ہے وہ مریضوں کے علاج معالجہ کے سلسلہ میں ڈیرہ کا دورہ کرتے تھے اور وہ پیر سے جمعرات تک محلہ کڑی علیزئی میں اپنے نجی کلینک پر مریضوں کا معائنہ کر تے جبکہ جمعہ سے اتوار وہ اسلام آباد میں ڈیوٹی سر انجام دیتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں