ڈیرہ اسماعیل خان،محلہ روشن چراغ میں مکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ

اتوار 20 اکتوبر 2019 17:05

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) ڈیرہ شہر کے گنجان آباد علاقہ محلہ روشن چراغ میں مکان میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کر ڈھیر بن گیا ،اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا ،ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ شہر کے علاقہ محلہ روشن چراغ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث نسیم احمد قریشی نامی شخص کے مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے فوراًً ہی پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے گیا ، آگ کے شعلے اوردھواں دور دور تک دیکھائی دینے لگا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو فائر فائیٹرز کی ٹیم فوری موقع پرپہنچ گئی اور طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا تاہم آگ لگنے سے مکان کے اندر موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان پل بھر میں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جان نقصان نہیں ہوا۔ریسکیوذرائع کے مطا بق مکان میں آتشزدی یو پی ایس کے ذریعے بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں