ڈی پی او ڈیرہ کاچہلم امام حسینؑ کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے شہرکا تفصیلی دورہ

اتوار 20 اکتوبر 2019 17:05

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ دلاور خان بنگش نے چہلم امام حسینؑ کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے اندرون شہرکا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر جلوس کے تمام روٹس، پلگنگ پوائنٹس ،روپ ٹاپ سمیت دیگر اہم جگہوں کی سکیورٹی کا معائنہ کیا۔جلوس کے راستے میں گن پوائینٹ اور اونچی عمارتوں پر تعینات اہلکاروں کو بھی چیک کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سید افتخارشاہ اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈی پی اوڈیرہ نے مختلف امام بارگاہوں ، مساجد اور اہم جگہوں کا معائنہ کرکے پولیس اہلکاران کوالرٹ رہنے کی ہدایات کی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوڈیرہ نے چہلم امام حسینؑ کے تمام سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اندرون شہر کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جلوس کے روٹ، ناکہ بندیوں، پلگنگ پوائنٹس ،گن پوائینٹس،روپ ٹاپ سمیت دیگر اہم جگہوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ جلوس کے راستے میں عمارتوں پر تعینات ماہر نشانہ بازوں کو بھی چیک کیا۔انہوں نے برآمد ہونے والے جلوس کے روٹس کا بخوبی جائزہ لیتے ہوئے بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے زریعے سویپنگ کرنے کی ہدایت کی، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کی خاطر جلوس کے دوران الرٹ رہنے اور جلوس کو تھری لئیر سکیورٹی فراہم کی بھی ہدایت کی ، انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کی خاطر خصوصی ترتیب دئیے گئے پلان پر من و عن عمل کرنے کی سختی سے تاکید کی۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ نے امام بارگاہوں کے منتظمین کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور چہلم شہدائے کربلاء کے پرامن انعقاد کے سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ اس موقع پر امام بارگاہوں کے منتظمین نے بھی ڈی پی اوکو تمام تر تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی چہلم مکمل امن اور باہمی رواداری کیساتھ گزرے گا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں