روزنامہ آج پشاورکے بانی، چیف ایڈیٹر عبدالواحدیوسفی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اتوار 20 اکتوبر 2019 17:05

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) روزنامہ آج ڈیرہ کے بیوروچیف صلاح الدین گنڈہ پور اور صحافی گوہرغنچہ نے روزنامہ آج پشاورکے بانی اور چیف ایڈیٹر عبدالواحدیوسفی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات صحافت کے لیے بڑا نقصان ہے۔عبدالواحد یوسفی کی صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

عبدالواحد یوسفی کی وفات دنیائے صحافت کے لیے ایک بڑا دھچکا اور سانحہ ہے اور اس کی خلا مدتوں پر نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے عبدالواحد یوسفی کے لیے دعا مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعاء کی۔ دونوں صحافیوں نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ عبد الواحد یوسفی صاحب نوجوان صحافیوں کیلئے مشعل راہ تھے اور انہوں نے عملی طور پر صحافیوں کے حقوق اور صحافت کو درپیش چیلنجز کا سامناشجاعت و بہادری سے کیا۔

انہوں نے کہا ایک ورکر کی حیثیت سے مرحوم نے صحافتی میدان میں قدم رکھا اور مشکل حالات کے باوجود بھی ہمیشہ سچائی اور حق وصداقت کا ساتھ دیتے رہے۔ انہوں نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیااو کہا کہ ہم غم زدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صبر و جمیل کیلئے دعاگو ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں