ڈیرہ اسماعیل خان، سمگل شدہ 21180لیٹر ڈیزل، چائے برآمد

اتوار 23 فروری 2020 16:35

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) ڈیرہ پولیس کی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری 21180لیٹر ڈیزل اور ایک بوری چائے قبضہ میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔ ایس ایچ اودرازندہ رحمت اللہ نے امن میلہ چیک پوسٹ پر بدوران ناکہ بندی 04ٹرکوں کے خفیہ ٹینکیوں سے 18000لیٹر ڈیزل ، ایس ایچ او درابن رمضان خان نے گاڑی کے خفیہ ٹینک سے 1180لیٹر ڈیزل اور 01بوری چائے اسی طرح ایڈیشنل ایس ایچ او یارک غلام یٰسین نے گاڑی کے اضافی ٹینک سے 2000لیٹر ڈیزل قبضہ کر کے کسٹم حکام کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈیرہ پولیس نے گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران 18عدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ،01کوسٹر، 15بوری چائے ،152077لیٹر ایرانی ڈیزل ،4000لیٹر ایرانی آئل،2479لیٹر ایرانی پٹرول ،937بوری خشک میوہ جات ،54بوری چلغوزہ ،1377عدد ٹائر ،01گٹو چائنہ نمک ،06کاٹن سرجیکل میڈیکل آلات،06کاٹن سپئر پارٹس ،150کاٹن گریس ،20کاٹن موبل آئل ،01گٹو کپڑا،09گٹو شاپر 11300کلو گرام مونگ پھلی بیج ،06گٹو چھلی، 04عدد انورٹر،11عدد ہیٹر ،04عدد ہیٹر شمسی انورٹر ،89عدد موبائلز،09عدد واٹر پمپ سمیت متفرق سامان، جس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے جو کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کیے بغیر سمگل کیا جا رہا تھا،کسٹم حکام کو موقع پر ان کے حوالے کر دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں