ڈیرہ اسماعیل خان، دریائے سندھ کے کنارے نایاب آبی پرندوں کا غیرقانونی شکار کرنے پر متعدد شکاریوں کو بھاری جرمانے عائد

اتوار 23 فروری 2020 16:35

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) محکمہ وائلڈ لائف ڈیرہ کی کاروائی ، دریائے سندھ کے کنارے نایاب آبی پرندوں کا غیرقانونی شکار کرنے پر متعدد شکاریوں کو بھاری جرمانے عائد کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف ڈیرہ نے اطلاع پر کارروائی کے دوران دریائے سندھ کے کنارے نایاب اور قیمتی غیر ملکی آبی پرندوں کا غیرقانونی شکار کھیلنے پر متعدد شکاریوں کو بھاری جرمانہ عائد کردیا جبکہ غیر قانونی شکار میں استعمال ہونے والا اسلحہ، کارتوس اور دیگر سامان تحویل میں لے لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں