ڈیرہ اسماعیل خان، مقامی پولیس کو اطلاع دیئے بغیرشہری کے مکان پر غیر قانونی چھاپہ، ایس ایچ او کندیاں اور پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

اتوار 23 فروری 2020 16:35

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) پنجاب پولیس ضلع ڈیرہ کے تھانہ کڑی خیسور کی حدود علاقہ سرداریوالہ میں شہری کے مکان میں گھس گئی ،مقامی پولیس کو اطلاع دیئے بغیرشہری کے مکان پر غیر قانونی چھاپہ زنی ،، چادر و چار دیواری کا تقدس پائمال کرنے، اہل خانہ کو دھمکیاں دینے اور گھر میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں ایس ایچ او کندیاں اور پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کڑی خیسو کے علاقہ سرداریوالہ کے رہائشی حاجی محمود خان کٹہ خیل نے تھانہ کڑی خیسور میں رپورٹ درج کرائی کہ کندیاں پولیس ان کے مکان میں مقامی تھانہ میں اطلاع اور لیڈی پولیس کے بغیر داخل ہوئی ، چادر و چار دیواری کا تقدس پائمال کیا ، اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے مکان کے اندر توڑ پھوڑ کی ۔ کڑی خیسور پولیس نے حاجی محمود خان کٹہ خیل کی رپورٹ پر ایس ایچ او کندیاں حافظ نوید قمر اور پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں