ْڈیرہ اسماعیل خان، گومل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

اتوار 27 ستمبر 2020 17:45

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) گومل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کیلئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے تعاون سے انٹری ٹیسٹ کاانعقاد وینسم کالج میں کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق، پرنسپل وینسم کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

گومل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں ایم فل کیلئے 1361جبکہ پی ایچ ڈی کیلئے 294طلبہ و طالبات نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے داخلہ ٹیسٹ کو تین حصوںمیں تقسیم کیا گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال گومل یونیورسٹی میں ایم فل کیلئی479جبکہ پی ایچ ڈی کیلئے 98طلباء وطالبات نے داخلے کیلئے ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا۔جو کہ موجودہ سال کے ایم فل اور پی ایچ ڈی ایڈمیشن داخلہ ٹیسٹ کی تعداد سے تین گناہ کم ہے۔

انٹری ٹیسٹ میں پاس ہونیوالے طلبہ وطالبات کے انٹرویو اور نئی کلاسوں کااجراء گومل یونیورسٹی ایڈمیشن آفس کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہونگے۔ ٹیسٹ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث طلباء کیلئے جنریٹرز کی سہولت بھی مہیا کی گئی تھی اور اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں