ڈیرہ اسماعیل خان، دوشیزہ کی خودکشی کی کوشش، تشویشناک حالت میں ہستپال منتقل

اتوار 27 ستمبر 2020 17:45

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) جوانسال دوشیزہ نے زندگی سے بیزار ہوکر زہر پی لیا ،تشویشناک حالت میں ہستپال منتقل کردیا گیا، رپورٹ درج کرلی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل پہاڑ پور کے گائوں وانڈہ مدت کی رہائشی دوشیزہ نے والد کی ڈانٹ ڈپٹ اور ناراضگی سے دلبرداشتہ ہوکرگھر میں موجود کیڑے مار زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی جسے حالت غیر ہونے پر طبی امداد فراہمی کیلئے سول ہسپتال پہاڑ پور منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں