ڈیرہ اسماعیل خان، منشیات فروش سے 2کلو چرس، پستول برآمد، مقدمہ درج

اتوار 27 ستمبر 2020 17:45

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) ڈیرہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی،کنڈی ماڈل فارم کے قریب منشیات فروش سے 2کلو چرس اور پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کی ہدایات کی روشنی میں تھانہ صدر پولیس نے گائوں سنگھڑ شریف میں کنڈی ماڈل فارم کے قریب کاروائی کے دوران منشیات فروش سجیل الرحمن سے دوران تلاشی2کلو چرس اور ایک پستول برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں