ڈیرہ پریس کلب کااجلاس ،محکمہ اطلاعات کے کلیریکل سٹاف کی دور دراز اضلاع تبادلوں کے خاتمہ کا مطالبہ

اتوار نومبر 18:05

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) ڈیرہ پریس کلب کے اجلاس میں محکمہ اطلاعات کے کلیریکل سٹاف کی دور دراز اضلاع تبادلوں کے خاتمہ کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈیرہ پریس کلب کے صدر محمد یاسین قریشی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں محکمہ اطلاعات کلیریکل سٹاف کو مقامی اضلاع سے مختلف دور دراز کے اضلاع میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو تشویشناک اور افسوسناک قرار دیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ غریب اور کم تنخواہ حاصل کرنے والے اہلکاروں کو مقامی اسٹیشن سے تبدیل کرنے سے جہاں ان اہلکاروں کو مالی اور ذہنی مشکلات میں مبتلا کردیا گیا وہیں انکے خاندان بھی پریشان ہیں اور اس پالیسی سے محکمہ اطلاعات کی کارکردگی بھی بری طرح متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

عوام پہلے ہی مہنگائی کرونا اور دیگر مسائل کی وجہ سے پریشان ہیں تبادلے سے اہلکاروں کو مزید مالی اور ذہنی مشکلات درپیش ہوں گی لہذا حکومت سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کلیریکل سٹاف کے مقامی اضلاع سے دیگر اضلاع تبادلے کی پالیسی پر نظر ثانی کرے اور ہونیوالے تبادلوں کو منسوخ کیا جائے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں کی بہبود پریس کلب کے ممبران کے تحفظ ان کے حقوق کے تحفظ و بحالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments