ڈیرہ اسماعیل خان،صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا سردا فیصل امین خان گنڈہ پور اور ڈائریکٹر آثار قدیمہ کا شیخ بدین نیشنل پارک کا دورہ

منگل 25 جنوری 2022 17:24

ڈیرہ اسماعیل خان،صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا سردا فیصل امین خان گنڈہ پور اور ڈائریکٹر آثار قدیمہ  کا شیخ بدین نیشنل پارک کا دورہ
ڈیرہ اسماعیل خان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا سردا فیصل امین خان گنڈہ پور اور ڈائریکٹر آثار قدیمہ  کا شیخ بدین نیشنل پارک کا دورہ۔گذشتہ روز صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا سردا فیصل امین خان گنڈہ پورنے معروف تفریحی مقام شیخ بدین ٹاپ اور شیخ بدین نیشنل پارک کا دورہ کا کیا۔

اس موقع پر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بلدیات سردا فیصل امین خان گنڈہ پور کا کہنا تھا کہ شیخ بدین نیشنل پارک ایک تاریخی سیاحتی مقام ہے جہاں پر گذشتہ کئی دہائیوں کے بعد پہلی بار ہم نے اس سیاحتی مقام میں جان ڈالی اور چار ارب روپے کے فنڈز منظور کروا کر دو سڑکوں کی تعمیر اور شیخ بدین ٹاپ پر سیاحوں کے قیام کے لئے بہترین تفریحی مقام بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد کی کاوشوں سے شیخ بدین ٹاپ پر بنی تاریخی عمارات کو دوبارہ سے واپس اصل حالت میں تعمیر کیا جائے گاجس سے نہ صرف اس مقام کو سیاحوں کی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا بلکہ شیخ بدین کی تاریخ زندہ رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں