ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا حملہ، 3 فوجی جوان جام شہادت نوش کر گئے

پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے بعد شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد بھی جہنم واصل کر دیے گئے

muhammad ali محمد علی منگل 21 مارچ 2023 20:04

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا حملہ، 3 فوجی جوان جام شہادت نوش کر گئے
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2023ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا حملہ، 3 فوجی جوان جام شہادت نوش کر گئے، پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے بعد شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد بھی جہنم واصل کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں3 فوجی جوان شہید اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ تینوں دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھوٹی میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اورفرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو مسدود کر دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں