ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی دوست سمیت جاں بحق

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:40

ڈیرہ اسماعیل خان: ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے ڈی ایس پی کو دوست سمیت قتل کر دیا۔ بہاول خان کو سول کپڑوں میں موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز بہاول خان پر نامعلوم دہشتگردوں نے لیڈی اسپتال کے قریب اس وقت فائرنگ کی جب وہ سول کپڑوں میں اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر بازار کی طرف جا رہے تھے۔ حملے میں بہاول خان کا ساتھی ہارون موقع پر دم توڑ گیا۔ زخمی ڈی ایس پی بہاول خان کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں