لگن، محنت کامیابی کے حصول میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، وائس چانسلر گومل یو نیو رسٹی میجرجنرل(ر) حامد شفیق

جمعرات 9 اپریل 2015 19:16

ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) گومل یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر میجرجنرل(ر) حامد شفیق نے کہا ہے کہ لگن، محنت کامیابی کے حصول میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، ہمارا خطہ صلاحیتوں سے بھرپور مگر رہنمائی کے فقدان کا شکار ہے ، گومل یو نیو رسٹی میں ہم نصابی سرگرمیوں کو ہر ممکن فروغ دیا جائے گا تاکہ اس مادر علمی سے مستقبل میں ملک و قوم کو مثالی قیادت میسر آئے ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاور میں منعقدہ میگا چیلنج میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے گومل یو نیو رسٹی کے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر نور عباس دین خٹک، پروفیسر ڈاکٹر اللہ نواز ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر انجنیئر اقبال زیب خٹک، ڈاکٹر ضیاء الدین خان گنڈہ پور ، اسسٹنٹ پروفیسر صدف جویریہ عدنان خان مروت،نے بھی خطاب کیا، وائس چانسلر نے کہا کہ پشاور میں منعقدہ میگا چیلنج کے متعدد مقابلہ جات میں گومل یو نیو رسٹی کے طلبہ نے انفرادی طور پر مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے گومل یو نیو رسٹی کے طلبہ کو صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن دی گئی جس پر طلبہ کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر انجنیئر اقبال زیب خٹک بھی مبارک باد کے مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ گومل یو نیو رسٹی مشکلات، مسائل اور رکاوٹوں کے باوجود منزل کی جانب اپنا سفر جاری رکھئے ہوئے ہے، یو نیو رسٹی کے مالی خسارے پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے، یو نیو رسٹی کی ترقی اور بہتری کے ایک درجن سے زائد منصوبوں میں سے بعض پر کام شروع اور بعض منظوری کے آخری مراحل میں ہیں، تعلیمی اصلاحات جاری ہیں جبکہ طلبہ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیئے ہم نصابی سرگرمیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ مثبت ، تعمیری سرگرمیوں کے لیئے میری جانب سے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ہم نے اس مادر علمی کو دنیا میں ایک مقامل دلوانے کا عزم کیا ہے، ہمارے ادارے نیک اور عزم صمیم ہے اور مجھے خدا کی ذات پر یقین ہے کہ اس کی مدد سے ہم مسائل و مشکلات کے باوجود کامیابی کی جانب گامزن رہیں گے، اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر انجنیئر اقبال زیب خٹک نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام پشاور میں نوجوانوں کے لیئے منعقدہ میگا ایونٹ میں صوبہ بھر کی یو نیو رسٹیوں کے درمیان مختلف شعبہ جات میں مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں گومل یو نیو رسٹی کی ٹیم نے بھی شرکت کی ، انہوں نے کہا کہ مقابلہ جات میں گومل یو نیو رسٹی صوبہ بھر میں پینٹنگ میں دوسری، کیلی گرافی میں پہلی، قرات میں دوسری، نعت میں تیسری، سنجیدہ تقریر میں پہلی اور دوسری، مزاحیہ تقریر میں پہلی اور دوسری، ڈرامہ میں پہلی، فوٹو گرافی میں تیسری، وڈیو میکنگ میں دوسری اور ایڈ میکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور یوں مجموعی طور پھر ٹیم ٹرافی بھی گومل یو نیو رسٹی کے حصہ میں آئی جبکہ تیس ہزار روپے کا نقد انعام بھی دیا گیا، انہوں نے کہا کہ تیس ہزار روپے ہم گومل یو نیو رسٹی کے انڈومنٹ فنڈ میں جمع کرائیں گے، انہوں نے اس کامیابی کو طلبہ کی محنت، جی ایس سی کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ سربراہان کی توجہ اور وائس چانسلر کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کا نتیجہ قرار دیا، انہوں نے اس موقع پرگومیلین سٹوڈنٹس کونسل کی کارکردگی پیش کی اور یو نیو رسٹی کے امیج کو بہتر بنانے کے لیئے ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے سفارشات پیش کیں جس پر وائس چانسلر نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر جی ایس سی کے چیف کوآرڈینیٹر انعام اللہ نے میگا ایونٹس اور مستقبل کے منصوبہ جات سے متعلق بریفنگ دی،

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں