ڈیر ہ اسماعیل خا ن، آئل ٹینکرنے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،خاتون جاں بحق ،2بچیوں سمیت 3افرادزخمی

جمعہ 10 اپریل 2015 20:31

ڈیر ہ اسماعیل خا ن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء)ڈیر ہ اسماعیل خا ن میں کہیری ڈرین پل کے قریب آئل ٹینکرکی ٹکرسے موٹرسائیکل پرسوارخاتون جاں بحق اوردوبچیوں سمیت تین افرادزخمی ہوگئے‘پروآپولیس نے آئل ٹینکرڈرائیورکیخلاف مقدمہ درج کرکے آئل ٹینکرقبضے میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآکی حدودمیں کہیری ڈرین پل کے قریب آئل ٹینکرنمبرC-3901سوات نے موٹرسائیکل کوٹکرماردی۔

(جاری ہے)

ٹکرسے موٹرسائیکل پرسوارساجدہ بی بی دختررمضان سکنہ کروڑموقع پرجاں بحق ہوگئی جبکہ موٹرسائیکل پرسوارساجدہ بی بی کاخاوندرمضان‘دوسالہ تنزیلہ بی بی دخترماجد سکنہ کروڑاورایک سالہ ملائیکہ بی بی دختربلال سکنہ پروآزخمی ہوگئے۔جنکوفوری طورپرسول ہسپتال پروآپہنچادیاگیا۔پروآپولیس نے ٹرک ڈرائیورسیلاب سکنہ کھوئی بہارہ کوگرفتارکرکے اسکے آئل ٹینکرکوقبضے میں لے لیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں