ڈیرہ اسماعیل خان،مفتی محمودچوک کے قریب ٹرالے اور ٹرک میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

ہفتہ 11 اپریل 2015 17:33

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) مفتی محمودچوک کے قریب تیزرفتارٹرالے اورمژداٹرک میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یارک کے قریب فلائنگ کوچ اورموٹرسائیکل کے تصادم میں دوبھائی زخمی ہوگئے‘تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکی حدودمیں مفتی محمودچوک کے قریب تیزرفتارٹرالرنمبرLTM-147نے مژداٹرک نمبرLES/2258کوٹکرماردی جس سے مژداٹرک میں سواراکرام اللہ ولدفیض اللہ مروت سکنہ لکی مروت زخمی ہوگئے۔

جبکہ اخترزمان نامی شخص زخمی ہوگیا۔تصادم سے دونوں گاڑیوں کونقصان پہنچا۔صدرپولیس نے زخمی اکرام اللہ کی رپورٹ پرنامعلوم ٹرالرڈرائیورکیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔یارک کے قریب فلائنگ کوچ اورموٹرسائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل پرسواردوبھائی عبدالرحیم اورنعمان زخمی ہوگئے جن میں سے عبدالرحیم کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں