ڈیرہ اسماعیل خان،دی لیف سکول ڈیرہ میںآ ٹھویں جماعت کے طالبعلم نے الیکٹرانکس آلات سے ریڈیوبناکرایک انوکھاسائنسی کارنامہ انجام دیدیا

پیر 13 اپریل 2015 16:43

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء)دی لیف سکول ڈیرہ میںآ ٹھویں جماعت کے طالبعلم نے الیکٹرانکس آلات سے ریڈیوبناکرایک انوکھاسائنسی کارنامہ انجام دیدیا۔عابدرحمن جودی لیف سکول میںآ ٹھویں جماعت کاطالبعلم ہے نے ایک الیکٹرانکس سائنسدان کانیا اورانوکھااعزازحاصل کرلیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سکول پرنسپل نادرخان مروت نے کہاکہ عابدایک ذہین اورمحنتی بچہ ہے۔

یہ شروع ہی سے ذہین طالبعلم رہاہے اتنی چھوٹی عمر میں عابدنے ایک انوکھاکارنامہ انجام دیکرسب کوحیران کردیاہے۔آج بھی ہرسکول میں ڈاکٹرقدیرخان جیسے سائنسدان موجودہیں۔بس انکوڈھونڈنامشکل ہے۔عابدرحمن نے اپنی کامیابی کواپنے والدین کی دعا‘سکول ٹیچرزکی محنت قراردیا۔انہوں نے کہاکہ وہ مزیدمحنت کرکے اپنے سکول‘والدین اورملک کانام روشن کرینگے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں