ڈیرہ اسماعیل خان،تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودمیں دوموٹرسائیکلوں،آئل ٹینکرمیں تصادم ،ماں بیٹاجاں بحق ،دوافرادزخمی

منگل 14 اپریل 2015 16:42

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودمیں دوموٹرسائیکلوں اورآئل ٹینکرکے تصادم میں ماں بیٹاجاں بحق جبکہ دوافرادزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودمیں مٹھہ خان ہوٹل کے قریب دوموٹرسائیکل آپس میں ٹکراگئے۔جس سے ایک موٹرسائیکل پرسواربلال ولداللہ یار اورعرفان ولدرمضان سکنائے کلاچی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس دوران دوسرے موٹرسائیکل پرسواربھکرکے رہائشی ممتازحسین ولداللہ بخش اوراسکی والدہ حاکموبی بی زوجہ اللہ بخش بھی گرگئے اسی اثناء میں پیچھے سے آنیوالاآئل ٹینکران دونو ں پرچڑھ گیاجس سے دونوں موقع پرجاں بحق ہوگئے۔گومل یونیورسٹی پولیس اورلوگوں نے زخمیوں کوفوری طورپرہسپتال پہنچایاجبکہ گومل یونیورسٹی پولیس نے آئل ٹینکرکوقبضے میں لیکراسکے ڈرائیورفیضان سکنہ گجرات پنجاب کوگرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں