ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک روڈپرتیزرفتارڈاٹسن کی چنگ چی رکشہ کوٹکرسے دوخواتین سمیت تین افرادزخمی ہوگئے

بدھ اپریل 17:28

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء)ٹانک روڈپرتیزرفتارڈاٹسن کی چنگ چی رکشہ کوٹکرسے دوخواتین سمیت تین افرادزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکی حدودمیں ٹانک روڈپرسمیع اللہ فلنگ سٹیشن کے قریب تیزرفتارڈاٹسن نے چنگ چی رکشہ کوپیچھے سے ٹکرماردی۔

(جاری ہے)

جس سے چنگ چی رکشہ پرسوارمحمدیوسف ولدمحمدبخش سکنہ کورائی معجزانہ طورپربچ گیکلبکہ اسکی والدہ پروین بی بی‘ماموں زادبہن عاصمہ بی بی دخترعبداللہ سکنہ چہکان اورچنگ چی ڈرائیورشفیع اللہ ولدسخی مرجان سکنہ مرحباکالونی زخمی ہوگئے جنکوفوری طورپرسول ہسپتال ڈیرہ پہنچادیاگیا۔ڈاٹسن کی ٹکرسے چنگ چی رکشہ کوبھی نقصان پہنچا۔

ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments