ڈیرہ اسماعیل خان،بجلی چوروں اورواپڈانادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن

جمعرات 16 اپریل 2015 18:03

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء ) واپڈاپیسکورورل ڈویژن کے قائمقام ایکسین اورایس ڈی اوکینٹ سب ڈویژن حزب اللہ خان محسودکی سربراہی میں واپڈاپولیس اورچیکنگ ٹیم کابجلی چوروں اورواپڈانادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن‘لاکھوں روپے کی ریکوری‘65افرادبجلی چوری کرتے ہوئے دھرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائمقام ایکسین حزب اللہ خان محسودنے واپڈاپولیس اورچیکنگ ٹیم سپرنٹنڈنٹ سجاداحمد‘ریکوری انچارج جلیل فوجی‘سیکشن سپروائزرنورالامین‘سپرنٹنڈنٹ چوہدری فاروق اوریوسف زمان کے علاوہ دیگرسٹاف کے ہمراہ مدینہ کالونی‘سرکلرروڈ‘مسعودمارکیٹ‘جوگیانوالہ محلہ‘کڑی علیزئی‘نادعلی شاہ اوردیگرملحقہ علاقوں میں نادہندگان کیخلاف کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی ریکوری کرلی اور65افرادکوڈائریکٹ کنڈے لگاکراورغیرقانونی طورپربجلی استعمال کرتے ہوئے موقع پردھرلیا۔

جن کیخلاف واپڈاایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی گئی۔جبکہ بقایاجات کی عدم ادائیگی پردرجنوں صارفین کے کنکشن کاٹ کرمیٹراتارلئے گئے۔واضح رہے کہ ان صارفین کوریونیوآفیسررورل ڈویژن حاجی بشیرکی جانب سے بقایاجات کیلئے نوٹسزجاری بھی کئے گئے تھے جسکے بعدیہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں