ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے ایریگیشن کے ملازم سمیت دو افراد اغواء

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:15

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء )مسلح افراد نے ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے ایریگیشن کے ملازم سمیت دو افراد کو اغواء کرلیا نصیرآباد سے اغواء ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئے شہریوں تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑگئی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی مغیری محلہ کے رہائشی ایری گیشن نصیرآباد کے بیلدار شاہ دوست مغیری اپنے ساتھی میر محمد مغیری کے ہمراہ اپنے گھر سے ڈیوٹی کی غرض سے نکلے تو مسلح افراد نے اغواء کر لیا جس کی تصدیق سابق ناظم میر رانا خان مغیری نے کرتے ہوئے کہاکہ دونوں مغویوں اغواء ہو چکے ہیں جس کی پولیس کو اطلاع دے دی گئی ہے واضع رہے کہ آٹھ روز قبل بھی جماعت سوئم کے طالب علم غلام مصطفی بگٹی بھی اغواء کرلیئے گئے نصیرآباد سے اغواء ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں