ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں 20 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی

بدھ 29 اپریل 2015 15:52

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں 20 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔دفعہ 144 کے تحت 20 روز تک 4 سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی رہے گی۔

(جاری ہے)

اس دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی اس سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر کلاچی نے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا تھا جسے علاقے میں جاری امتحانات کی وجہ سے واپس لے لیا گیا تھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں