ڈیرہ ،گومل میڈیکل کالج میں 2افراد کی گاڑی سمیت زبردستی داخل ہونیکی کوشش

روکنے پر پولیس کانسٹیبل سے ہاتھا پائی، سرکاری اسلحہ چھیننے کی کوشش‘ اسلحہ سمیت گرفتار

جمعرات 30 اپریل 2015 19:00

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) گومل میڈیکل کالج میں 2افراد کی گاڑی سمیت زبردستی داخل ہونیکی کوشش‘ روکنے پر پولیس کانسٹیبل سے ہاتھا پائی و سرکاری اسلحہ چھیننے کی کوشش‘ اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا‘ملزمان کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گومل میڈیکل کالج کے گیٹ پر تعیات کانسٹیبل ریاض حسین نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزمان عامر سعید ولد شریف اﷲ اور سفیان سعید ولد عزیز اﷲ سکنہ لکی مروت گاڑی نمبرC-4244/DIKپر آئے اور زبردستی گاڑی کالج کے اندر لے جانیکی کوشش کی منع کرنے پرچوکیدار تنویر اور میرے ساتھ گالم گلوچ کی اور پستول تان کر جان سے مارنے کی کوشش کی ‘ میری وردی پر ہاتھ ڈالا اور سرکاری رائفل چھیینے کی کوشش کی ۔

کینٹ پولیس نے ملزمان کیخلاف 324-506-186-353-341-15AAکے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں