ڈیرہ اسماعیل خان،درابن جانے والے ڈالہ ڈاٹسن اورٹرالر میں تصادم،ایک شخص جاں بحق ،آٹھ زخمی

بدھ 15 اگست 2018 17:53

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) درابن جانے والے ڈالہ ڈاٹسن اورٹرالر میں نیوگرہ خان کے قریب تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کی حدود میں14اگست جشن آزادی منانے کے لیے درابن سے ڈالہ ڈاٹسن میں ڈیرہ شہر آنے کے بعدواپس جانے والے افراد کی ڈالہ ڈاٹسن نیوگرہ خان کے قریب ٹرالر سے ٹکراگئی جس سے ڈالہ ڈاٹسن میں سوارعبدالوہاب ولد فتح خان بلوچ سکنہ فیض آباد درابن موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور عبدالسمیع ولد محمد خان محلہ شیخانوالہ درابن سمیت آٹھ مسافرزخمی ہوگئے جن کو سول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیاگیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں