پولیس کا پرچی جواء کھیلنے والوں کے خلاف آپریشن ‘تین جواری گرفتار

ہفتہ 17 نومبر 2018 13:03

ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) سٹی پولیس نے پرچی جواء کھیلنے والوں کے خلاف آپریشن کے دوران محلہ دیوان صاحب میں پرچی جواکے کاروبارمیں ملوث تین جواری گرفتارکرکے ہزاروں روپے کی رقم اورجواپرچی کا مواد برآمدکرلیا ۔

(جاری ہے)

عوامی شکایات پر سٹی پولیس نے پرچی جوئے کے خلاف بالآخر ایکشن لے ہی لیا۔ ایس ایچ او سٹی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ محلہ دیوان صاحب میں عمردین کی بیٹھک پرچھاپہ مارکرپرچی جواکے کاروبار میں ملوث تین جواری گرفتارکرکے ان سے کل دائومنی19080روپے برآمدکرکے جواپرچی برآمدکرلیے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف 5/6قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں