ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف فیڈرزپرلوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کااعلان

ہفتہ 17 نومبر 2018 13:03

ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف فیڈرزپرلوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کااعلان کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی کی طرف سے جاری ضلع بھرکے مختلف فیڈرز کے لیے لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان کردیاگیا جس کے مطابق ڈی ڈی اے فیڈر،کینٹ ٹو فیڈر،منیزآبادفیڈر،کوٹلہ حبیب فیڈر،قیوم نگرفیڈر،گومل فیڈراورٹائون ہال فیڈر پر14گھنٹے ،صدرفیڈر،انڈس فیڈر،یونیورسٹی فیڈر، سگوفیڈر،باران آبادفیڈر،ڈگری کالج فیڈر،سٹی ٹوفیڈر، سی آربی سی فیڈر، مریالی ٹوفیڈر، مندھراں فیڈراورکمشنری بازارفیڈر پر12گھنٹے ‘دامان آئل ملزفیڈر، کینٹ ون فیڈرپر10گھنٹے ‘توپانوالافیڈر،مریالی ون فیڈراورمسلم بازارفیڈرپر8گھنٹے اورشیخ یوسف ون فیڈر,شیخ یوسف ٹوفیڈرپر2گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں