نالے کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کرنے کیخلاف اہلیان علاقہ کا احتجاج ‘کام روکنے کے احکامات

منگل 20 نومبر 2018 13:30

ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) محکمہ پبلک ہیلتھ کے تعاون سے بختاورآباد میں نکاسی نالے کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔ گزشتہ روز اہلیان علاقہ نے نالے کی تعمیر کے کام میں ناقص میٹریل کے استعمال کیے جانے پر احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اہلیان علاقہ نے الزام عائد کیاکہ ٹھیکیدارنالے کی تعمیر میں سیمنٹ کی بجائے ریت کا استعمال کررہاہے جس کی وجہ سے نالے کی دیواریوں کسی بھی وقت پانی کے بوجھ سے زمین بوس ہوسکتی ہیں علاوہ ازیں نالے کابیڈبھی انتہائی کمزورہے ۔

اہلیان علاقہ کے احتجاج پر ضلع ممبر حاجی عبدالرئوف نے ایکسین پبلک ہیلتھ سے ملاقات کی اورانہیں تمام حقائق سے آگاہ کیاجس پر ایکسین پبلک ہیلتھ نے جاری کام کو روکنے کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔ واضح رہے کہ علاقہ مکینوں کے احتجاج پر سب انجینئرنے تعمیر شدہ30فٹ سے زائد نالے کی دیواروں کو علاقہ مکینوں کی مدد سے گرادیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں