یارک پولیس کا سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن،بھاری مقدارمیں ناجائز اسلحہ برآمدکرکے چارملزمان گرفتار کرلیے

پیر 10 دسمبر 2018 14:21

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) یارک پولیس نے سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران پشہ پل ،چنڈہ چیک پوسٹ سے دوکلاشنکوفس اور ایک رپیٹرسمیت بھاری مقدارمیں ناجائز اسلحہ برآمدکرکے چارملزمان ‘تیزرفتاری پرایک موٹرسائیکل سوار کوگرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرایس ایچ اویارک محمدرمضان بلوچ نے پولیس نفری کے ہمراہ پشہ پل اورچنڈہ چیک پوسٹ پرسرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران دوکلاشنکوف ، ایک رپیٹر، ایک بندوق اور122کارتوس برآمدکرکے چارملزمان گرفتارکرلیے جب کہ موٹرسائیکل کی تیزرفتاری پرموٹرسائیکل سوارگرفتارکرلیاگیا۔پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں