ڈی آئی خان،چوری کی دو وارداتوں میں 12تولے سونے کے زیورات ، پانچ لاکھ روپے نقد چوری پولیس نے لکی اوربنوں میں خیمہ زن 6خواتین کوگرفتارکرلیا

پیر 10 دسمبر 2018 14:21

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) تھانہ سٹی کی حدود میں محلہ کڑی علیزئی اورمحلہ حافظ میرن میں چوری کی دوالگ الگ وارداتوں میں 12تولے سونے کے زیورات ، پانچ لاکھ روپے نقد چوری کرلیے گئے،پولیس نے لکی اوربنوں میں خیمہ زن 6خواتین کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں محلہ کڑی علیزئی میں عمران اعوان کے گھر سے دس تولے سونے کے زیورات اورتین لاکھ روپے نقد جب کہ محلہ حافظ میرن میں سعید چشتی کے گھر سے دولاکھ روپے اوردوتولے سونے کے زیورات چوری کرلیے گئے ۔ سٹی پولیس نے ان واقعات کی رپورٹ عمران اعوان کی مدعیت میںدرج کرکے لکی اوربنوں میں خیمہ زن 6 خواتین کوگرفتارکرکے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں