ڈیرہ اسماعیل خان، موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب مفرور اشتہاری گرفتار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:56

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) کینٹ پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او کینٹ عمران اللہ خٹک نے سرچ آپریشن کے دوران تھانہ کینٹ کی حدود سے موٹرسائیکل چوری کے دو مختلف مقدمات میں مطلوب مفرور اشتہاری ملزم حمید اللہ ولد کلیم داد خٹک سکنہ حال رمک کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق مفرور اشتہاری کے خلاف تھانہ کینٹ میں موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ 943 مورخہ 23.10.18 اور مقدمہ 1015 مورخہ 10.11.18 کو درج مقدمات میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں