ڈیرہ اسماعیل خان ،بجلی کے ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف آپریشن

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:58

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) واپڈا کی ضلعی ٹاسک کمیٹی نے ایس ای پیسکو بنوں سرکل نوراللہ اورایکسین سرکل سٹی ڈویژن ملک حفیظ اللہ خان کی ہدایت پرایس ڈی او ررورل شوکت اللہ محسودکی قیادت میں سپرنٹنڈنٹ ثناء اللہ سمیت سٹاف کے ہمراہ رورل سب ڈویژن کے علاقوں ملتان روڈ اورگلشن عزیز کالونی میں بجلی کے ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف آپریشن کیااوردرجنوں کنڈے اتاردیے اورسامان قبضے میں لے لیا اسی طرح بجلی کے بقایاجات کی وصولی نہ ہونے پر بعض علاقوں میں ایل ٹی تار کو بھی اتارلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں