ڈیرہ اسماعیل خان،ماہ ربیع الاول میں سیرت خاتم الانبیائؐ کے عنوان سے 50 کے قریب پروگرام منعقد ہوئے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:58

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول میں سیرت خاتم الانبیائؐ کے مقدس عنوان سے 50 کے قریب پروگرام ضلع کے مختلف علاقوں میں ہوئے اورآخری اور مرکزی اور تاریخ ساز پروگرام مرکز ختم نبوت جامع مسجد خالد بن ولید ؓ بستی ترین میں منعقد ہوا جس میں عالمی مجلس ختم نبوت سرگودھا کے امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا نور محمد ہزاروی صاحب مدظلہ اور مرکزی مبلغ حضرت مولانا حمزہ لقمان صاحب نے ختم نبوتؐ پر شاندار بیان ہوئے اور ضلع ڈیرہ کے تمام جید علما کرام بالخصوص شیخ الحدیث حضرت مولانا پروفیسر وحید الدین ، مفتی حسین احمد عرفان ، مولانا رمضان ثاقب ، مولانا عنایت اللہ عثمانی، مولانا اعجاز فاروقی، مولانا قاری اسلم محمدی، مولانا قاری حفیظ اللہ ،مولانا شیخ محمود الحسن، مولانا زین العابدین علی، مولانا اللہ بخش اورمولانا الیاس بیٹنی و دیگر کثیر تعداد میں علماء کرام حلقہ درس اور تمام معزز شخصیات اور ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

ختم نبوت کے ضلعی امیر حضرت مولانا قاری محمد طارق نے تمام مہمانوں،علما کرام اور ختم نبوتؐ کے پروانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں