ساہیوال واقعہ، ذمہ داروں کو سزا دی جائے ، تاجر برادری

پیر 21 جنوری 2019 21:10

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ساہیوال میں ہونے والے واقعہ پر پورا ملک افسردہ ہے۔ملک بھر کے عوام کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کی تاجر برادری اور عوام حکومت وقت اور دیگر ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مذکورہ واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے اور پنجاب میں خصوصاًاور ملک بھر کی پولیس کے نظام میں پائی جانے والے نقائص کو دور کرے ۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ کالم نگار سہیل اعظمی نے اپنے بیان میں گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں شادی میں شرکت کرنے والی فیملی کے اندوہناک واقعہ نے ملک کی اکیس کروڑ آبادی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے کسی قسم کی بھی کوتاہی ،غفلت اور ملوث لوگوں کے خلاف کاروائی میں روایتی سستی عوام میں مزید غم وغصہ پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اس موقف کی تائید کی کہ وہ پنجاب پولیس میں خصوصاًاصلاحات لائیں گے جبکہ عوام کا مطالبہ یہ ہے ملک بھر میں پولیس کے نظام میں نقائص کودور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں