ڈیرہ اسماعیل خان،ڈیرہ شہرو گردونواح میں غیر قانونی طور پر چلنے والا ہنڈی کا غیر قانونی دھندہ عروج پر،حکومتی ادارے خامو ش

جمعرات 23 مئی 2019 17:04

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ڈیرہ شہرو گردونواح میں غیر قانونی طور پر چلنے والا ہنڈی کا غیر قانونی دھندہ عروج پر،روزانہ لاکھوں روپے ہنڈی کے ذریعے منتقل کئے جانے لگے۔ ایف آئی اے سمیت قانون نافذ کرنے والے حکومتی ادارے خامو ش۔ پوسٹ آفسسز، بنکوں میں رقم ارسال کرنے کی بجائے ہنڈی کا کاروبار بند نہ ہوسکا، زیادہ تر رقم برطانیہ،اٹلی، ملائیشیاء، یونان،امریکہ،سعو دی عرب، ترکی اور دوبئی سمیت دیگر ممالک سے بھجوائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ سمیت مضافاتی علاقوں میں ہنڈی کا غیر قانونی دھندہ جاری ہے۔روزانہ لاکھوں کے حساب سے رقوم بیرون ممالک سے ڈیرہ شہر و ملحقہ آبادیوں میں بجھوائی جاتی ہے، ایف آئی اے سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی کارروبار کرنے والوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ رقم کی آمدوفت کے حصول کے لئے حکومت پاکستان نے پوسٹ آفسسز اور بنکوں کی سہولت مہیا کر رکھی ہے، اندرون شہر کے بعض مقامات پر بااثر ہنڈی کا دھندہ کرنے والے افراد نے کپڑے کی دکانوں سمیت، شاپنگ سنٹروں میں خفیہ طور پر یہ کاروبارشروع ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ابھی تک اس مکروہ دھندہ(ہنڈی) کو بند کرنے کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جس کی وجہ سے غیر قانونی کارروبار پورے عروج پر ہے۔ شہریوں نے ڈی جی ایف آئی اے سمیت ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں