ڈیرہ اسماعیل خان، مہلک آتشیں اسلحہ رکھنے، اسلحہ کی نمائش ،پٹاخے کریکرزکی فروخت ،گاڑیوں کے کالے شیشوں، کھلونابندوقوں کی فروخت پردفعہ144کانفاذ

ہفتہ 25 مئی 2019 15:49

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مہلک آتشیں اسلحہ رکھنے ،اسلحہ کی نمائش ،پٹاخے کریکرزکی اشیاء کی فروخت ،گاڑیوں کے کالے شیشوں کے استعمال اورکھلونابندوقوں کی فروخت پرفوری طورپرتیس دن کے لیے دفعہ144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدعمیر نے اپنے دفترسے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے تیس دن کے لیے مہلک آتشیں اسلحہ رکھنے ،اسلحہ کی نمائش ،پٹاخے کریکرزکی اشیاء کی فروخت ،گاڑیوں کے کالے شیشوں کے استعمال اورکھلونابندوقوں کی فروخت پردفعہ144کانفاذکردیا۔نوٹیفکیشن کے بعدپولیس نے ا ن ہدایات پرعمل درآمدشروع کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں