ڈیرہ اسماعیل خان، دکان کے سامنے سبزی فروخت کے تنازع پر چھریاں چل گئی

ہفتہ 25 مئی 2019 15:58

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) دکان کے سامنے سبزی فروخت کے تنازع پر چھریاں چل گئی،ریڑھی بان افغانیوں نے دکاندار کو چھریوں کے وار سے لہولہان کردیا ،پولیس نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے کر رپورٹ درج کرلی۔

(جاری ہے)

ڈیرہ کے نواحی علاقہ فتح موڑ پر ریڑھی بان افغان بھائیوں نے دکان کے سامنے سبزی فروخت کرنے سے منع کرنے پر دکاندار شہباز ولد محمد عالم سکنہ قیوم نگر فتح موڑ کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کردیا ،زخمی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی فتح موڑ پر سبزی کی دکان ہے وہ دکان کا کرایہ اور حکومت کو مختلف نوعیت کے ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں جبکہ افغانی ملزمان اس کی دکان کے سامنے ریڑھی لگا کروہاں پر سبزی فروخت کرنے لگتے ہیں جنہیں منع کیا تو وہ آمادہ فساد ہوکر جھگڑا کرنے اور چھریوں کے وار سے اسے زخمی کردیا ۔

پولیس نے دونوں افغانی بھائیوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں