ڈیرہ اسماعیل خان، قتل کے مجرم کو عمر قید اور بارہ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی

ہفتہ 25 مئی 2019 15:58

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) قتل کے ایک اور مجرم کو عمر قید اور بارہ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔ ماڈل کورٹ / ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ عثمان ولی خان نے تحصیل پہاڑپور کے علاقہ قاضی کھوکھر پل کے قریب پینتیس سالہ محمداسلم کو فائرنگ سے قتل کرنے کے جرم میں مجرم کو عمر قید سخت اور بارہ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کے احکامات جاری کردیئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل پہاڑپور کے علاقہ قاضی کھوکھر پل کے قریب 35 سالہ نوجوان محمد اسلم ولد غلام یٰسین قوم آرائیں سکنہ زندر کی فائرنگ سے قتل شدہ لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ،پولیس نے ابتدائی طور پر مقتول کے بھائی محمد سلیم کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش پولیس نے مجرم سید قمر عباس شاہ ولد سید سلطان علی شاہ تحصیل پہاڑپور کو ٹریس کرکے مقدمہ میں نامزد کردیا ۔دوران سماعت عدالت نے مجرم کے خلاف فرد جرم عائد کی لیکن اس نے جرم تسلیم کرنے سے انکار کردیا ۔عدالت نے فریقین کو شہادتیں اور گواہان پیش کرنے کی ہدایات کی ۔استغاثہ کی جانب سی12 گواہان اور شہادتیں پیش کی گئی۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل کرکے تمام واقعاتی شہادتوں ،گواہان اور دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں مجرم کے خلاف قتل کاجرم ثابت ہونے پر اسے عمر قید اور بار ہ لاکھ روپے مقتول کے ورثا کو عوضانہ کی ادائیگی کی سزا کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

عوضانہ کی عدم ادائیگی پراسے چھ ماہ قید محض کی سزا مزید بھگتنا ہوگی ۔مجرم کو زیر دفعہ 382B کا فائدہ بھی دیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں