ڈیرہ اسماعیل خان ۔ڈیرہ شہر کی بیکریوں، ہوٹلوں شوارما پوائنٹس کی صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص، شہری موذی امراض میں مبتلا

منگل 15 اکتوبر 2019 16:58

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈیرہ شہر کی بیکریوں، ہوٹلوں شوارما پوائنٹس، گول گپے اور دیگر دودھ دہی کی دکانوں کی صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص،ابتر صورت حال نے شہریوں کو موذی امراض سمیت دیگربیماریوں میں مبتلا کرکے رکھ دیا، حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف مضر صحت اشیاء کی فروخت سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ دار افسران نے اس سنگین مسئلے سے چشم پوشی اختیار کر لی، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہرو گردونواح میں قائم ہوٹلوں اور بیکریوں کا سامان تیار کرنے والے کارخانوں کے مالکان اور جگہ جگہ قائم شوارما پوائنٹس گول گپے اور ملک شاپ پر صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کیوجہ سے ان مقامات کی حالت ناقص و ناگفتہ بہ ہے، ناقص انتظامات ہونے اور اشیاء خوردونوش کی تیاری میں مضر صحت کیمیکل استعمال ہونے کے باعث شہری جان لیوا امراض میں مبتلا ہورہے ہیں، مصنوعی طریقہ سے دودھ تیار کرکے بازاروں میں جگہ جگہ ملک پوائنٹس پر اسکی فروخت دھڑلے سے جاری ہے،تیزاب سے صاف کیا گیا مضر صحت ادرک بھی ریڑھیو ں پر فروخت ہو رہا ہے جو کہ جگر اور کینسر جیسے مہلک امراض کا موجب بن رہا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی، کی عدم توجہی پر شہری شدیدپریشانی میں مبتلا ہیں ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے افسران کو جب اس بارے شکایات کی جاتی ہے جس پر کاروائی کا نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے ڈی جی خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں