پنیالہ پولیس نے کارروائی کے دوران سریا چوری کرنے کے الزام میں دو ملزمان گرفتارکرلیے، چوری شدہ سریا برآمد

جمعہ 5 جون 2020 16:55

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) پنیالہ پولیس نے کارروائی کے دوران سریا چوری کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتارکرکے چوری شدہ سریا برآمد کرلیا۔ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ نواب علاقہ پنیالہ میں ملزمان ہمایوں ولد عبدالرشید اور محمد الیاس ولد عظمت اللہ ساکنان سید آباد قیمتی آہنی سریا چوری کرکے لے جارہے تھے کہ اس دوران اطلاع پر نواب پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں قابو کرکے گرفتار کرلیا ،پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدید قیمتی سریا برآمد کرکے ان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں