ڈیرہ اسماعیل خان،نوجوان نے ناجائز مراسم قائم کرکے بیس سالہ لڑکی کو شادی کی غرض سے اغواء کرلیا

جمعہ 5 جون 2020 16:55

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) تھانہ کینٹ کی حدود پرانی درابن چونگی کے قریب نوجوان نے ناجائز مراسم قائم کرکے بیس سالہ لڑکی کو شادی کی غرض سے اغواء کرلیا ۔

(جاری ہے)

لڑکی کے بھائی کی رپورٹ پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،درابن چونگی ڈیرہ کے رہائشی سفیر احمد نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ نوجوان محمد عمران ولد عبداللہ سکنہ چہکان ناجائز مراسم قائم کرکے اس کی بیس سالہ بہن (ا بی بی ) کو شادی کی غرض سے اغواء کرکے لے گیا ہے۔پولیس نے بھائی کی رپورٹ پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں