ڈیرہ اسماعیل خان،ماں بیٹے کو چاقو، چھریوں اور فائرنگ سے زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جمعہ 5 جون 2020 16:55

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) چودھوان پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران ماں بیٹے کو چاقو، چھریوں اور فائرنگ سے زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان محمد ہاشم اور محمد عرفان اقوام استرانہ ساکنان کڑی شموزئی کو گرفتارکرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ کڑی شموزی کی رہائشی پچاس سالہ خاتون لائقہ بی بی زوجہ عمرخان استرانہ نے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا محمد یوسف گھر سے باہر نکلا تو ملزمان اشرف ،لقمان ،ہاشم پسران خدائے رحم اور عرفان ولد لقمان اقوام استرانہ ساکنان کڑی شموزئی نے اس پر چھریوں اور چاقوئوں سے حملہ کردیا اور بعدازاں اس پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ،شورشرابے پر میں اپنے بیٹے کو بچانے کے لئے گھر سے باہر نکلی تو ملزمان نے خنجر کے وار کرکے مجھے زخمی کیا جبکہ پسٹل سے فائرنگ کی جس سے بازو پر زخمی ہوئی ،جبکہ میرے بیٹے نے زخمی حالت میں بھاگ کر اپنی جان بچائی ،وجہ عداوت تنازع اراضی اور سابقہ لڑائی جھگڑا بیان کیاگیا ،پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر چاروں ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مخالف فریق لقمان ولد خدائے رحم قوم استرانہ سکنہ کڑی شموزئی نے بھی تھانہ چودھوان میں رپورت درج کرائی کہ دس روز قبل ملزمان عمرخان ولد حاجی نعمت ،یوسف ،عیسیٰ ،پسران عمرخان اقوام استرانہ جوکہ ہمارے قریبی رشتہ دار ہیں مسلحہ بہ پسٹل ،خنجر وکلہاڑی ہمارے گھر میں آئے مجھے پسٹل کے بٹ ،کلہاڑی اور جنجر کے وار سے زخمی کیا جبکہ میری بیٹی شفیقہ بی بی کو بھی خنجر کے وار سے زخمی کیا ہے ،وجہ عداوت بھتہ کی رقم نہ دینے پر تنازع بیان کیاگیا ، عمر خان اور اس کے دو بیٹوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیاگیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں