اراضی کے تنازع پر قتل کی واردات ،ملزمان نے فائرنگ کرکے 31 سالہ نوجوان کو قتل کردیا

جمعرات 3 جون 2021 15:51

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2021ء) اراضی کے تنازع پر قتل کی واردات ،ملزمان نے فائرنگ کرکے 31 سالہ نوجوان کو موت کی ابدی نیند سلا دیا ،ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ،دو بھائیوں سمیت تین افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق 31 سالہ نوجوان سمیع اللہ ولد محمد امین قون ناچ سکنہ جھوک گانموں والا موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ راستے میں پہلے سے موجود ملزمان اللہ نواز ،شاہ نواز پسران مصطفی اور محمد حسین ولد محمد نواز اقوام ناچ ساکنان جھوک گانمے والی نے اسے دیکھتے ہی اس پر فائرنگ کردی جس سے شدید زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

فریقین کے درمیان اراضی کا تنازع بیان ہوا ہے ۔پولیس نے مقتول کے بھائی سیف اللہ کی ر پورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں