خواتین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان زخمی

بدھ 9 جون 2021 15:22

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2021ء) خواتین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ،پنیالہ کے علاقہ وانڈہ فیروز میں مسلح ملزمان نے فائرنگ سے 23 سالہ نوجوان کو شدید زخمی کردیا ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب کی حدود میں واقع گاﺅں وانڈہ فیروز میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 23 سالہ نوجوان محمد الیاس ولد محمد علی قوم محمود خیل کو زخمی کردیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،وجہ عداوت خواتین پر تنازع بتایاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں