شیشے گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، دو شدید زخمی

منگل 14 ستمبر 2021 15:16

ڈیرہ اسماعیل خان ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2021ء) سرکلر روڈ پر کنز کالج کے قریب پک اپ گاڑی میں شیشے لوڈ کرنے کے دوران  شیشے مزدورں پرگرنے سے ایک مزدور جاں بحق ،دو شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں  ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

  سرکلر روڈ پر کنز کالج کے قریب پک اپ گاڑی میں شیشے لوڈ کرنے کے دوران گاڑی میں لوڈ شیشے لوڈنگ کرنے والے مزدوروں پر آگرے جس سے   اویس نامی نوجوان مزدور شدید زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر دو مزدور زخمی  ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع پرمقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور جاں بحق نوجوان مزدور کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں