ڈیرہ اسماعیل خان،منشیات فروش گرفتار، 800گرام چرس اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی گئی

جمعرات 16 ستمبر 2021 16:39

ڈیرہ اسماعیل خان،منشیات فروش  گرفتار، 800گرام چرس اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2021ء) پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے800گرام چرس اور موٹر سائیکل قبضے میں لیکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

  تھانہ کڑی خیسور پولیس نے کوٹ خمینی کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سوار شخص کو تلاشی کی غرض سے روکا تو دوران تلاشی ملزم طارق ولد ربنواز سکنہ بند کورائی حال بستی ہیرانوالی کے قبضے سے 800گرام چرس برآمد ہوئی ۔ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے برآمد شدہ منشیات اور موٹر سائیکل قبضے میں لیکر انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں