ڈیرہ شہر میں جعلی اور دو نمبر موبل آئل کی فروخت کھلے عام جاری

پیر 20 ستمبر 2021 15:07

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) ڈیرہ شہر میں جعلی اور دو نمبر موبل آئل کی فروخت کھلے عام جاری ،قیمتی گاڑیوں کے انجن ناکارہ ہونے لگے ۔ڈیرہ شہر ومضافات میں سپئیر پارٹس اور موبل آئل کی دکانوں پر دو نمبر جعلی غیر رجسٹرڈ موبل آئل  کی فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے ۔معروف کمپنیوں کے ناموں کی پیکنگ میں ڈبوں کے اندر دو نمبر اور جعلی موبل آئل کھلے عام  فروخت کیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

مشہور کمپنی کے ناموں کی پیکنگ کے باعث عام صارف کے لئے اسے پہنچاننا انتہائی مشکل ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ بہت آسانی کے ساتھ دھوکہ کھاجاتے ہیں اور یوں دو نمبر جعلی موبل آئل استعمال کرکے اپنی قیمتی گاڑیاں اور انجن کا نقصان کر بیٹھتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق یہ دونمبر جعلی موبل آئل لاہور سے درآمد کرکے ڈیرہ اور اس کے مضافاتی علاقوں کے علاوہ ٹانک ،واناسمیت دیگر علاقوں کو سپلائی کیا جارہا ہے۔

کم قیمت اور پہنچان نہ ہونے سے لالچی دکاندار اسے انتہائی کم داموں میں خرید کر اصل کمپنی کے نرخوں پر صارفین کو فروخت کردیتے ہیں جس سے ان کی گاڑیاں اور انجن تباہ وبرباد ہوجاتے ہیں ۔صارفین کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ سے ان مافیا کے خلاف فوری سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں