ڈیرہ اسماعیل خان، مسلح شخص کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار زخمی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:28

ڈیرہ اسماعیل خان، مسلح شخص کی فائرنگ سے  موٹرسائیکل سوار زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) پنیالہ کے علاقہ وانڈہ جمال موڑ کے قریب موٹرسائیکل سوار افراد کے نہ رکنے پر مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک موٹرسائیکل سوار زخمی دوسرا بال بال بچ گیا ،نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وانڈہ دادو کا رہائشی محمد یوسف ولد عبدالمجید قوم شہباز خیل اپنے دوست رفیع اللہ کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ پنیالہ کے علاقہ جمال موڑ کے قریب پہنچنے پر نامعلوم مسلح شخص نے انہیں روکنے کی کوشش کی ،ان کے نہ رکنے پر ملزم نے ان پر فائرنگ کردی جس سے ایک موٹرسائیکل سوار رفیع اللہ زخمی جبکہ دوسرابال بال بچ گیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں