ڈیرہ اسماعیل خان،ٹرک کی موٹرکار کو ٹکر ،بنوں کا رہائشی شخص جاں بحق ،4افراد زخمی

پیر 6 دسمبر 2021 17:11

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) بنوں روڈ نزد یارک انٹرچینج کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے ٹرک کی موٹرکار کو ٹکر سے بنوں کا رہائشی شخص جاں بحق جبکہ دیگر 4افراد زخمی ہوگئے،حادثے کے نتیجہ میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی،ریسکیو1122کی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیموں نے موقع پر رسپانس کرکے گاڑی میں پھنسے افراد کو گاڑی سے نکالا،ریسکیو1122کے میڈیا کوارڈینٹر اعزاز محمو د کی جاری رپورٹ کے مطابق بنوں روڈ نزد یارک انٹرچینج پر بنوں سے آنے والی کار اور ٹرک میں شدید تصادم ہوا جسکے نتیجے میں کار میں سوار بنوں کا رہائشی لائق گل نامی شخص موقع پر جاں بحق اورر4افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی ا طلاع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122کمال شاہ کی ہدایت پر ریسکیو1122اسٹیشن 33کی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیموں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے گاڑی میں پھنسے افراد کو ریسکیو کیا اور جاںبحق شخص کی نعش سمیت تمام زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں