ڈیرہ اسماعیل خان ، 12سالہ بچی کو ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کی کوشش کرنیوالے بدبخت نوجوان کیخلاف مقدمہ درج ، تفتیش شروع

جمعہ 27 مئی 2022 15:57

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) پنیالہ کے علاقہ وانڈہ میں 12سالہ بچی کو ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کی کوشش کرنیوالے بدبخت نوجوان کیخلاف بچی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیاگیا ،علاقہ وانڈہ عمر خان کی رہائشی بارہ سالہ بچی نے پولیس کو بتایا کہ میں پیدل اپنے گھر جارہی تھی کہ راستے میں مجھے ملزم پکڑ کر ایک بیٹھک میں لے گیا جہاں پر اس نے مجھے چھرے سے ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی تاہم شور شرابے پر ملزم وہاں سے بھاگ گیا ،پولیس نے بچی کی ر پورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں